اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے سر میں اکثر درد رہتا ہے تو آپ ذہنی کشمکش کا شکار ہے تو آپ کو ئی بھی دوائی لینے سے پہلے لیموں اور لیونڈز سے بنے مشروب سے لطف اندوز ہوں ۔ لیونڈز کے تیل کو رات کی پرسکون نیند کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
رات کو سونے سے قبل لیونڈر کے تیل کو سونگھیں اور پھر دیکھیں کہ آپ کو بہت سکون کی نیند آئیگی۔
لیموں کو گھریلواور بیماریوں کے علاج کیلئے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے ۔لیموں کھانے کو ذائقہ دار بناتا ہے اور پیٹ کے جملہ امراض سے نجات درکار ہو،لیموں ہر طرح کے کام کیلئے فائدہ مند ہے۔
لیموں اور نیا زبو کا مشروب
اجزاء:
ایک کھانے کا چمچ پیسا ہوا لیونڈر
پانچ کپ پانی
ایک کپ شہد
ایک کپ لیموں کا رس
بنانے کا طریقہ:
اڑھائی کپ پانی کو ابالیں ،چولہے سے ہتا کر ٹھنڈا کریں اور اس میں شہد شامل کر یں ۔اس میں لیونڈر شامل کریں اور آدھا گھنٹہ ڈھانپ کر رکھ دیں۔اب مشروب کو چھانیں اور لیونڈز نکال دیں ،اب اسے کسی برتن میں ڈال کر لیموں کا رس اور اڑھائی کپ پانی شامل کریں۔آپ کا مشروب تیار ہے اب آپ اسکو ٹھنڈا کر کے پی سکتے ہیں۔