اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برفباری کاشوقین شاید ہی کوئی ہوگا جو اس دنیا میں نہ ہو۔برفباری میں وقت گزارنا اور اپنے خوابوں میں گم ہو جانا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس شوق سے آپ کادل رک سکتا ہے کیونکہ برفباری ہارٹ اٹیک کے خطرے کو 23فیصد بڑھا دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہارٹ اٹیک کے مریضوں میں سردیوں کے دوران اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ برفباری دل کے دورہ کا سبب بن سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں برفباری 10 انچ تک پڑھتی ہے وہاں کے لوگ دل کے دورے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔