اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کے ہاتھ ہر کام کرنے میں اسکی بے انتہا مدد کرتے ہیں جو انسان اس نعمت سے محروم ہے وہ ہی اس کی اہمیت بتا سکتا اور جانتا ہے۔کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے ہاتھوں میں جسم کے مختلف حصوں کا کنٹرول ہوتا ہے؟کیا ہوا یقین نہیں آیا۔جی یہ سچ ہے انسان کے جسم میں بے انتہا ء راز موجود ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آتے ہیں اور عقل کو حیران کر دیتے ہیں ۔ایسی ہی ایک نئی تحقیقی رپورٹ نے حیران کردیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
تمام انسانی اعضاء و مسلز ہمارے ہاتھوں کے مختلف حصوں سے جڑے ہوتے ہیں جب ان حصوں پر مساج یا مالش کی جاتی ہے تو وہاں سے ایک سگنل اعضابی نظام کے ذریعے دماغ تک جاتا ہے جو اس سگنل سے ملنے والے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس حوالے سے ہاتھوں میں پانچ اہم جگہیں ہوتی ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کا درد کم یا بالکل ختم کر سکتی ہے۔ان جگہو ں پر انگوٹھے سے مساج کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔سیدھا ہاتھ جسم کے داہنے اور بایاں ہاتھ بائیں جسم کے لئے کام کرتا ہے۔