اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کسی انسان کا گلہ خراب ہوتا ہے تو اس کے ناک کا ایک نتھنا بند ہو جاتا ہے ،اس کے پیچھے کیا وجہ ہے وہ اب چھپی نہیں رہی ،سائنسدانوں نے اس کی بھی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے
ناک وکان کے ماہر ین نے تحقیق کی جس کے نتیجے پر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نتھنوں میں ایسا نظام موجود ہے کہ ہوا ہمارے پھیپھڑوں تک پہنچنے سے پہلے ناک سے گزر کر گرم یا نیم گرم ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑے خشک نہیں رہتے ۔ہمارے نتھنوں کو جسم کمال کی سہولت مہیا کرتا ہے ۔ ایک نتھنا ہلکی سوزش کا شکار رہتا ہے اور یہ سوزش ہلکی ہوتی ہے لیکن زکام ،الرجی یا انفیکشن کے صورت میں یہ سوزش شدید ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بیمار ہوتے ہیں تو خون کا بہاؤ اس نتھنے کی طرف تیز ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہماری ناک بند ہو جاتی ہے۔