منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے،امریکی میڈیا

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی میڈیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سرحدی علاقوں میںہر قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے ،پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ، پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات ند ہونے چاہیں۔معروف امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ ‘‘میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ،پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کی موجودگی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات پاکستان اور امریکہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے درمیان بے جوڑ تعاون جس کے تحت حالیہ برسوں میں القاعدہ کے بڑی تعداد میں لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا کو ختم کرسکتا ہے ۔ بد نام زمانہ القاعدہ کے رہنما ابو زبیدہ ، رمذی بن الشعیبی، خالد شیخ محمد اور یونس الموریطانی کو پاکستان کے موثر تعاون کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ سمیت سینئر امریکی حکام نے بھی القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد نیٹ ورکس کا کھوج لگانے کے لئے شاندار پاکستانی تعاون کی توثیق کی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے میں کسی بھی قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لئے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج پاکستان کے سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ۔ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے ساتھ پاکستان پہلے اقتصادی بحالی کے راستے پر چل رہا ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…