پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ایڈز کے کتنے مریض رجسٹرڈ ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت پانی و بجلی نے 2018ء تک ملک میں مکمل ہونے والے چھوٹے ڈیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جبکہ حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ضلع سوات میں بجلی چوری کی 173 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 44 لاکھ 90 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ،حج 2015ء اور 2016ء کے دوران حجاج کرام کو اوسطاً فی کس بالترتیب 11 ہزار 117 روپے اور 12 ہزار 777 روپے واپس کئے گئے۔

عمرہ زائرین مدینہ منورہ میں پاکستان ہاؤس کو رہائش کے لئے استعمال کرتے ہیں، مزید پاکستان ہاؤسز کے قیام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، ایران سے بجلی لانے کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام آئندہ دو ماہ تک مکمل ہو جائے گا، پاکستان اس وقت ایران سے 74 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے۔ اس وقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے جبکہ 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں۔یپاٹائٹس کے لئے ہرونی گولی کی رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ملازمین کے لئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے جہاں سے منظوری کے بعد اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ بنایا جائے گا۔ کراچی سے گوادر تک مسافر و کارگو فیری سروس شروع کرنے کا ارادہ ہے کسان پیکیج کے تحت صرف پنجاب نے اپنے حصہ کی رقم ڈالی ہے باقی کسی صوبے نے اپنا حصہ نہیں ڈالا اس وجہ سے اس منصوبے کے تحت صرف پنجاب میں کاشتکاروں کو 23 ارب 67 کروڑ روپے کی رقم دی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکریٹری پانی و بجلی چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ بلوچستان میں 4 ارب 64 کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت سے 100 تاخیری ایکشن ڈیم کی تعمیر کا کام 76 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، خیبر پختونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی 3 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔

سندھ میں 12 ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے کم پانی ذخیرہ کرنے والے ڈیم، پانی روکنے کے پشتے اور دیگر کی تعمیر کا کام 35 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صنم پولئی اور کنڈال ڈیم کی تعمیر کا کام 45 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔ شادی خوڑ ڈیم کی تعمیر کا کام 98 فیصد، طوئی وار باتو زئی سٹوریج ڈیم پراجیکٹ کا کام 60 فیصد جبکہ قلات میں چھوٹے ڈیم کی تعمیر کا کام 19 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے بتایا کہ حج 2015ء اور 2016ء کے دوران حجاج کو واپس کی گئی اوسط فی کس رقم بالترتیب 11 ہزار 117 اور 12 ہزار 777 روپے ہے۔ چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس پروگرام کا عالمی ادارہ صحت، ای ایم آر او، سی ڈی سی اور یو ایس اے کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ٹی بی کی ادویات دستیاب ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ ضلع سوات میں 173 کنڈوں سے بجلی چوری کے واقعات پائے گئے، 173 ایف آئی آرز درج کی گئیں، اس سے 44 لاکھ 90 ہزار روپے بازیاب کئے گئے۔ ضلع سوات میں بجلی کی لائنوں کی اپ گریڈیشن کا کام جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پارلیمانی سیکریٹری خلیل جارج نے بتایا کہ اس وقت مدینہ منورہ میں ایک پاکستان ہاؤس واقع ہے جہاں سارا سال عمرہ زائرین اسے رہائش کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مزید پاکستان ہاؤسز کے قیام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ عاقب اﷲ نے کہا کہ حج کوٹہ بعض اراکین کو دیا گیا جس پر اسیکر نے کہا کہ میں نے بھی پتہ کرایا تھا ایسا کوئی کوٹہ نہیں تھا۔ خلیل جارج نے کہا کہ وہ اس کے لئے نیا سوال لائیں، تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ایران سے بجلی لانے کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام ایک دو ماہ تک مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت پاکستان ایران سے 74 میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے، 30 میگاواٹ تک اضافہ کیا جا رہا ہے، 100 میگاواٹ گوادر کے لئے لینے پر کام ہو رہا ہے، ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا ایران سے الگ سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ اس وقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے جبکہ 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے آگاہی مہم دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد خون لگایا جاتا ہے۔ شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے دو مریض بچوں کو ایڈز زدہ خون لگانے کی خبریں اخبارات میں آئی ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ ہے،

اس بارے میں معلومات لے کر جمعرات کو آگاہ کیا جائے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس کے لئے ہرونی گولی کی رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری مکانات و تعمیرات ساجد مہدی نسیم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صرف ایک سرکاری ملازم کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سرکاری مکان آؤٹ آف ٹرن الاٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1995ء سے نئی رہائشی سکیموں کی تعمیر پر پابندی ہے۔ اب وزیراعظم کو سمری ارسال کی ہے، حکومتی ملازمین کے لئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔خلیل جارج نے بتایا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ مرتب کیا جا چکا ہے۔ اس پر اقلیتوں کے قومی کمیشن میں غور کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ گڈانی منصوبے کو ترک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء کے مقابلہ میں آج لوڈ شیڈنگ کم اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ نواز شریف کا عزم ہے کہ 2018ء سے قبل قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے۔ پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ کسان پیکیج کے تحت اب تک پنجاب کے 33 اضلاع میں 10 لاکھ 80 ہزار 213 کاشتکاروں میں 23 ارب 67 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ صرف پنجاب نے اپنے حصے کی رقم دی، باقی کسی صوبے کی جانب سے اس میں کنٹری بیوشن نہیں کیا گیا۔پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران پولیو ویکسین، خسرے کی ویکسین، ٹیٹنس ٹاکسائیڈ پنٹا ویلنٹ، بی سی جی خوراکیں درآمد کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…