جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صرف ایک گھریلو مشروب سے 4 دن میں 4 کلو وزن کم کیجیے

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اگر آپ بھی زیادہ وزن اور موٹاپے میں مبتلا ہیں تو گھر میں یہ سادہ مشروب تیار کرکے صرف چار دن استعمال کریں اور آپ کا وزن 4 کلوگرام اور کمر 16 سینٹی میٹر تک کم ہوجائیں گے۔ دلچسپی کی بات ہے کہ یہ مشروب صدیوں سے موٹاپا اور وزن گھٹانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور کئی نسلوں کے لاکھوں لوگوں کا آزمودہ بھی ہے۔ البتہ مطلوبہ نتائج کے لیے آپ کو اس مشروب کے ساتھ ساتھ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور متوازن غذا کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانا ہوگا۔
پہلے اس مشروب کے اجزاء ملاحظہ کریں: 8 گلاس (دو لٹر) پانی درمیانی جسامت کا 1 عدد کھیرا (چھلکا اتار کر ٹکڑے کیا ہوا) درمیانی جسامت کا 1 عدد لیموں (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا ہوا) پسی ہوئی ادرک، 1 چائے کا چمچہ تازہ پودینے کی 12 پتیاں، خشک پودینے کا سفوف، 1 چائے کا چمچہ مشروب بنانے کے لیے ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے چلا لیں تاکہ پانی میں شامل ان تمام چیزوں کا یک جان آمیزہ بن جائے۔ اسے محفوظ کرنے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور روزانہ 4 سے 5 گلاس پیئیں۔ البتہ پینے سے پہلے اس مشروب کی بوتل اچھی طرح سے ہلا لیں۔
عجیب ذائقے کی وجہ سے شروع میں یہ مشروب پینا کچھ مشکل محسوس ہوگا لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ابتداء میں صبح ناشتے سے کچھ دیر پہلے اس کا ایک گلاس پیجئے اور ناشتے کے دو گھنٹے بعد دوسرا گلاس نوش کریں۔ اس کے بعد دن میں جس وقت بھی سہولت ہو، ایک سے دو گھنٹے کا وقفہ رکھتے ہوئے مزید 2 یا 3 گلاس پی لیں۔ آپ کو دوسرے دن ہی سے اپنے وزن اور کمر میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔ اس معمول پر روزانہ ورزش اور زود ہضم کھانوں کے ساتھ 4 دن تک سختی سے عمل کرتے رہیں لیکن چار دن پورے ہونے کے بعد یہ مشروب پینا روک دیں۔
یہ بات اس لیے بھی بطورِ خاص بتائی جارہی ہے کیونکہ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشروب کا سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں میں دیکھا گیا ہے جنہوں نے اس مشروب کے ساتھ متوازن غذاؤں کا استعمال جاری رکھا اور دن میں کچھ نہ کچھ ورزش (ایک گھنٹے تک تیز قدموں سے چہل قدمی اور جاگنگ وغیرہ) بھی کرتے رہے۔ ایک مرتبہ چار روزہ استعمال پورا کرنے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ دے کر یہ مشروب ایک بار پھر اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن محتاط رہیں کہ اسے مسلسل، بغیر وقفے کے، چار دنوں سے زیادہ تک پیتے رہنے کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں اور آپ بیمار بھی پڑ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…