لاہور (آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لئے گئے خوردنی تیل کے71س نمونوں میں سے 42 کومضر صحت قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی مرحلہ وار چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں خوردنی تیل کے 71 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے جس میں سے 42 مضر صحت قراردے دیئے گئے، مضرصحت قراردیئے گئے
خوردنی تیل میں وٹامن اے شامل نہیں کیا گیاجن کمپنیوں کے کوکنگ آئل مضرصحت قراردیئے گئے ہیں ان میں کئی نامورکمپنیاں بھی شامل ہیں۔