اسلام آباد (نیو ڈیسک )انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاءکے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاءشامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے.
پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔
انجیر کے فوائد جانیں، جان کر آپ استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا



















































