اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدیوں سے چاول کا پانی خوبصورتی بڑھانے میں بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ قدرتی ٹانک آپ کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور یہ بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹانک کو آپ خود گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کے کو خوبصورت بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔چاول کا پانی بنانے کے لئے آپ کو آدھا کپ چاول لینے ہیں اور ان کو اچھی طرح دھو لینا ہے پھر چاول والے کپ میں پانی ڈالیں ۔ اس طرح آپ کے کپ میں آدھاپانی ہوگا اور آدھے چاول ہوں گے۔کچھ دیر کے لئے ان چاولوں کو بھیگو کر رکھ دیں۔ چاول اس وقت تک بھیگا رہنے دیں جب تک کے پانی کا رنگ سفید نہ ہوجائے۔جب پانی بالکل اچھی طرح سفید ہوجائے تو سمجھ جائیں آپ کا فیشل ٹونر تیار ہے۔ آپ اس پانی کو کسی صاف بوتل میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور اس ٹانک کو آپ 4 سے 5 دن تک استعمال کرسکتے ہیں۔آپ اس ٹانک کو چاول پکاتے وقت بھی تیار کرسکتے ہیں۔ آپ چاول پکانے کے لئے جتنا پانی استعمال کرتے ہیں، اس سے تھوڑا زیادہ پانی چاول پکنے کے لئے ڈالیں۔ جب آپ کے چاول پک جائیں تو اس میں سے پانی نکال لیں اور اس پانی کو آپ ٹانک کے طور پر اسکن اور بالوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ پانی آپ کے چہرے کے پورزکو بند کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی چمک کو بڑھاتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے چہرے کو دھو کر صاف کرنا ہے ، اس کے بعد روئی کو اس پانی میں اچھی طریقے سے بھیگو کر اپنے چہرے پر لگاناہے۔آپ اگراسے ماسک کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوتی کپڑے کا ٹکڑالیں اسے چاول کے پانی میں بھیگو لیں پھر اسے فیس پر رکھ لیں اور 1 منٹ بعد اپنے چہرے پر سے ہٹالیں۔ اس طرح آپ چاول کے پانی کو فیس ماسک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔چاول کا پانی بالوں کا ایک بہت زبردست کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، بال دھونے کے بعد چاول کے پانی میں
چاول کے پانی کے کچھ ایسے عجیب و غریب فوائد جنہیں سن کر آپ یہ پانی کبھی نہیں پھینکیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق















































