جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ نمک کھانے کے شوقین خبردار۔۔ آئندہ استعمال سے قبل ایک بار ماہرین کی یہ رائے ضرور پڑھ لیں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)اکثر کہاجاتاہے کہ بہت زیادہ نمک ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوتاہے مگر ایک نئی تحقیق میں اس روایتی خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ نمک تو درحقیقت لوگوں کو موٹاپے سے بچانے میں مدد فراہم کرتاہے۔یہ بات امریکہ کی آئیووایونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔فاسٹ فوڈ کے شوقین کے لیے تو یہ اچھی خبر ہوگی تاہم محققین نے خبر دار کیاہے کہ زیادہ نمک کااستعمال دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھاسکتاہے۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ نمک کا استعمال جسمانی وزن میں کمی یا اضافے کے حوالے سے اہم کرداراداکرتاہے۔تحقیق کے دوران چوہوں کو 16ہفتوں تک زیادہ نمک کا استعمال کرایاگیا جس کے بعد حیرت انگیز طورپر زیادہ چر بی والی غذائیں کھانے والے ان چوہوں کے جسمانی وزن میں کمی دیکھی گئی۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ نمک غذا میں موجود کیلوریز کو جسم میں جذب کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔تحقیق کے مطابق نمک جسم میں توانائی کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتاہے جبکہ میٹا بولزم یا جسمانی سرگرمیوں پربھی کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ وہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتاہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…