منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج کے اس مصروف ترین دور میں لوگوں کے پاس وزن کم کرنے کے لیے ورزش کرنے اور مختلف نسخے تیار کرنے کا وقت نہیں ہے اسی لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اب اس پریشانی سے نجات کے لیے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق زیادہ پانی پینے سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور اس سے آپ اسمارٹ بھی نظر آتے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کی جانے والے تحقیق میں محققین کاکہنا ہے کہ کھانے سے قبل روزانہ 500 ملی لیٹرپانی پینے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق کھانے سے قبل یہ تبدیلی بڑے فائدے کا باعث بنتی ہے جس کا مشورہ آپ کے ڈاکٹرز بھی آپ کو دیتے ہیں۔ ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 84 درمیانی عمر کے موٹے افراد کا انتخاب کیا اور ان پرپانی پینے کا یہ طریقہ 12 ہفتے تک استعمال کیا جب کہ ان افراد کو ویٹ مینجمنٹ کنسلٹیشن کے ذریعے لائف اسٹائل اور کھانے کا شیڈول بھی بنا کردیا گیا جسکے بعد انہیں 2 گروپس میں بانٹ دیا گیا، ایک گروپ کے 41 افراد کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پلایا گیا اور دیگر 43 افراد کو کھانے سے کافی دیر قبل پانی پلایا جاتا رہا اس دوران ان افراد کو نل کا پانی پینے کی اجازت دی گئی جب کہ انتہائی ٹھنڈا پانی یا دیگر ڈرنکس پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد نے کھانے سے کافی پہلے پیا تھا ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں 1.3 کلو گرام زیادہ کم ہوا جنہوں نے بعد میں پانی پیا جب کہ دلچسپ بات یہ ہے دوسرا گروپ جسے کھانے سے آدھا گھنٹے قبل پانی پلایا گیا ان کا وزن سب سے زیادہ تیزی سے کم ہوا یعنی صرف 12 ہفتوں کے دوران ایسے افراد کا وزن 4.3 کلوگرام کم ہوا۔ یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے بڑی خوبی اس کی سادگی ہے کیونکہ صرف آدھا لیٹر پانی دن میں 3 مرتبہ پینا آپ کے وزن کو کم کرنے میں انتہائی مددگا رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب اس عمل کو چند جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر کیا جائے تو اس سے مزید وزن میں کمی ہوجاتی ہے جب کہ اس سے آپ کی مصروف زندگی میں اسے الگ سے وقت بھی نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…