پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ گوشت کھانے کے نقصانات سے بچنا ہے تو یہ کام ضرور کریں،معروف حکیموں نے آسان طریقہ بتادیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے ،ہائی بلڈ پریشر اور نظامِ انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں ملا کر استعمال کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر وید محمد جمیل خان ،حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض اور حکیم احمد حسن نوری نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام عید الاضحی اور احتیاطی تدایر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکر ہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حکماء نے کہا کہ بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس، معدہ ، جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ گوشت کھانے سے گریز کریں۔عید کے موقع پر عام طور پر کلیجی سب سے پہلے پکائی جاتی ہے ۔ لہٰذا کلیجی پکانے سے قبل اس بات کا اطمینان کر لیں کہ کلیجی میں کہیں سوراخ یا چھالے وغیرہ تو نہیں یا اس کی رنگت خراب تونہیں ہے۔ اگر ایسا ہے تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ سری پائے کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے۔ لوگ عموماً سری پایوں سے بال اتارنے کے لیے ویلڈنگ والی گیس سے انہیں جلاتے ہیں مگر جلدکے اندر بال موجود رہتے ہیں اور انسانی جسم میں ایسی کوئی رطوبت نہیں جوبالوں کو گلا سکے۔ چنانچہ ان بالوں کی وجہ سے انسان انتہائی خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔لہٰذا سری پائے، کھال اتار کر استعمال کرنا چاہیے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…