بیجنگ (آئی این پی ) چینی حکومت نے ایسی صنعتوں کے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو فضائی معیار کو متاثر کرتی ہیں اور فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں ،ان میں کوئلے ، پیڑوکیمیکل اور کیمیکل کی صنعتیں شامل ہیں ۔یہ بات معیار پر نظر رکھنے والے میونسپل بیور و نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ، بیور و نے جنوری سے اگست تک کوئلے سے چلنے والے 1114کارخانوں کا معائنہ کیا اور 36ایسے کیسز پائے گئے جہاں قومی معیار کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ، ان پر چار لاکھ اسی ہزار یوآن (72ہزار امریکی ڈالر )جرمانہ عائد کیا گیا۔بیورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیان جن اور ہیبی کی صنعتوں کا معائنہ بھی کریں گے تا کہ یہ دیکھا جائے کہ وہاں کوئی ایسی غیر قانونی سرگرمیاں جاری تو نہیں ہیں جو فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں ۔