ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

اگر آپ کو بھی سوجن کا مسئلہ ہے تو ان مشوروں پر عمل کرکے اس سے نجات پائے

datetime 28  اگست‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)پیروں اور ٹانگوں میں سوجن کی وجہ سے کافی زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن اس سے نجات ممکن ہے اور اگر آپ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو آپ اس تکلیف بچ سکتے ہیں۔
ورزش اور سوئمنگ
پاو¿ں کی سوجن کم کرنے کے لئے اپنی ٹانگوں کو حرکت دیں اور اس مقصد کے لئے ورز ش اور سوئمنگ سب سے بہترین طریقہ ہے۔چہل قدمی ضرور کریں کہ اس سے آپ کے خون کی گردش کنٹرول میں رہے گی اور پاو¿ں میں خون نہیں جمے گا جس سے درد سے نجات ممکن ہوسکے گی۔اسی طرح سوئمنگ کرنے سے بھی جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور پاو¿ں کی سوجن بھی جاتی رہتی ہے۔
ٹانگیں اونچی رکھیں
جب آپ سوتے یا بیٹھتے ہیں تو ٹانگوں کی جانب خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے پاو¿ں مین سوجن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا جب بھی سوئیں یا بیٹھیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاو¿ں تھوڑے سے اوپر ہوں۔رات کو سوتے ہوئے اپنی ٹانگوں کے نیچے کوئی چیز رکھ لیں۔اگر جاگتے میں ٹانگوں کو کو سینے سے تھوڑا سا اوپررکھیں تو خون کی گردش ٹانگوں کی جانب کم رہے گی اور سوجن بھی ختم ہوگی۔
زیادہ دیرایک ہی جگہ مت بیٹھیں
اگر آپ کی نوکری یا روٹین ایسی ہے جس میں آپ کو بیٹھنا پڑے تو کوشش کریں کہ زیادہ دیر نہ بیٹھے رہیں بلکہ تھوڑی دیر کے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں کہ اس طرح خون ٹانگوں میں نہیں جمے گا۔
سفر میں اونچی جرابیں پہنیں
اگر لمبا سفر کرنا مقصود ہوتو کوشش کریں کہ لمبی جرابیں پہنی جائیں۔گو کہ انہیں پہننے سے کوفت ہوتی ہے لیکن یقین جانئے کہ وہ لمبے سفر میں پاو¿ں پر سوجن نہیں ہونے دیتیں۔
نمک کا استعمال کم کریں
اپنے کھانے میں غذائیت والے کھانوں کا انتخاب کریں اور نمک کا استعمال کم کردیں۔زیادہ نمک کھانے کی وجہ سے پانی جسم میں ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضائ پر سوزش ہوجاتی ہے۔
چائے اور کافی کا استعمال کم کردیں
اگر آپ چائے یا کافی کے شوقین ہیں تو اس کے استعمال میں کمی لائیں۔ان میں موجود کیفین کی وجہ سے جسم میں سوجن ہوجاتی ہے۔اسی طرح کیفین والے مشروبات جیسے کولا وغیرہ سے پرہیز کریں۔سگریٹ نوشی یا کسی بھی طرح کے تمباکو سے پرہیز کریں۔
اپنا وزن کم کریں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو جسم کا تمام بوجھ آپ کی ٹانگوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سوجن آجاتی ہے لہذا اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ایسی خوراک کااستعمال کریں جس میں یورک ایسڈ کم ہو، گوشت سے پرہیز کریں اور زیادہ سبزیاں کھائیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
اگرآپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو جسم سے فاسد مادے پیشاب کے راستے نکلتے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مادوں سے ہوجائے گا۔ناصرف آپ کی ٹانگوں کی سوزش کم ہوگی بلکہ جلد بھی تروتازہ رہے گی۔
سوجن والی جگہوں کا مساج کریں
مساج کرنے سے خون کی گردش میں روانی آئے گی اور سوجن کم ہوتی جائے گی۔یاد رہے کہ مساج اوپر کی جانب کیا جائے۔
میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال کریں
جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے سوجن اور درد ہوتی ہے لہذا اس کا استعمال بڑھا دیں۔دن میں 350ملی گرام میگنیشیم درد کے لئے کافی مفید ہے تاہم اس کو کھانے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…