اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جسم کی چربی سے نجات کے لئے ہم کئی مشکل طرح کے نسخے آزماتے ہیں لیکن قدرت نے ٹماٹر میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ اس کے جوس سے ہمارے جسم سے چربی اس طرح پگھل جاتی ہے جیسے گرمیوں میں برف۔ تائیوان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔ تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوااور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے.
آپ چاہیں تو یہ جوس بآسانی گھر پر بناسکتے ہیں،چار کلو ٹماٹر لے کو انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔پکانے کے دوران چمچ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائے گی :۔
چ
’’چربی ایسے پگھلے گی جیسے گرمی میں برف ‘‘ ٹماٹر کا جوس ۔۔۔ بنانا کیسے ہے ؟ طریقہ استعمال جان لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی
-
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی



















































