ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹ کے درد ایسا آسان علاج کہ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ نظامِ قدرت ہے کہ جسم کا کوئی حصہ خراب ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے ایک عجیب سی بے چینی سی رہتی ہے ۔پیٹ کا درد ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو لاحق ہو جائے تو شب و روز گزارنے بے حد مشکل ہو جاتے ہیں مگر اب پریشان ہونا چھوڑیں چونکہ ماہرین نے ایسا طریقہ علاج بتا دیا ہے جس کے ذریعے آپ اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
کیسٹر آئل
کیسٹر آئل کو گرم کرکے پیٹ پر اس کی مالش کریں، اس سے جسم کو اضافی چربی گھلانے اور پیٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
سبز چائے
چائے خاص طور پر سبز چائے نظام ہاضمہ کو صاف کرنے، میٹابولزم کو بہتر بنانے اور پیٹ پھولنے کو کم کرتی ہے، جبکہ سبز چائے ایک ایسا مشروب ہے جس کا زیادہ استعمال کسی قسم کے مضر اثرات کا باعث بھی نہیں بنتا۔
بہتر نیند
اگر تو آپ کم سونے کے عادی ہیں تو پیٹ پھولنا اور گیس پیدا ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیئے، تاہم 7 سے 9 گھنٹے کی نیند سے آنتوں کا نظام بہتر اور قبض کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے، جس سے پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت بھی کم ہوجاتی ہے۔
چیونگم سے دوری
اگر تو آپ مسلسل چیونگم چبانے کے عادی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹافیاں چوسنے اور کولڈ ڈرنکس کو پسند کرتے ہیں تو پیٹ میں ہوا بھر جانا لازمی ہوجاتا ہے۔ یہ ہوا معدے میں پھنس جاتی ہے جس کے نتیجے میں پیٹ پھولتا ہے یا گیس کی شکایت ہوجاتی ہے، تو ان عادات سے دوری اس تکلیف سے بچا? کے لیے ضروری ہے۔
کم غذا کا استعمال
جب آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں تو اسے ہضم ہونے میں بھی وقت لگتا ہے، یہ ہضم نہ ہونے والا کھانا آنتوں میں گیس کا باعث بنتا ہے اور یہی مسئلہ آگے بڑھ کر آنتوں اور معدے کو پھلا دیتا ہے، لہذا کم مقدار میں کھانا بہترین حکمت عملی ہے۔
مخصوص غذاؤں کا کم استعمال
سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بسکٹ، کیک، ٹافیاں اور گوبھی وغیرہ پیٹ میں گیس پیدا کرتے ییں، لہذا ان کا استعمال کبھی کبھار کریں تاکہ اس تکلیف سے بچا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…