کراچی(نیوزڈیسک)اللہ تعالیٰ نے کئی طرح کی خطرناک بیماریاں پیدا کی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کے علاج کے لئے پودے اور بیج پیدا کئے ہیں۔ایسے ہی بہترین پودوں میں سے ایک ’کلونجی‘کا ہے جس کے بارے میں حضرت محمدﷺ نے فرمایا تھا کہ اس میں موت کے سوائے ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔
یہ پودا نہ صرف اب بلکہ کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے،عربی اسے ’نعمتوں والا بیج‘بھی کہا کرتے تھے کہ اس میں شفاءموجود ہوتی ہے۔جو باتیں1400سال قبل ہمارے مذہب نے ہمیں بتائیںہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس بھی مان رہی ہے۔اس پودے پر متعدد ریسرچز ہوچکی ہیں اور یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ یہ ہر طرح کی سنگین بیماری کا علاج کرنے کی طاقت رکھتا ہے،آئیے آپ چند کے بارے میں بتاتے ہیں۔
مرگی
2007ءمیں مرگی زدہ بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ کلونجی کا پانی دینے سے ان کے دوروں میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
ذیابیطس ٹائپ 2
دن میں دو گرام کلونجی کے استعمال سے یہ دیکھا گیا ہے کہ خون میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے اورساتھ ہی دیگر عوامل جیسے ہیموگلوبن کو صحت مند لیول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
دمہ کے لئے
ایک اور تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پانی میں کلونجی ابل کر پینے سے دمہ میں آرام آتا ہے اور ساتھ ہی سانس کی نالیاں کھلتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی میںThymoquinoneپایا جاتا ہے جو کہ دمہ میں آرام دیتا ہے۔
ٹانسلز کے لئے
اگر آپ کو گلے میں درد،ٹانسلز وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہوتو کلونجی کھانے سے یہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔اس میں موجود Phyllanthus niruri کی وجہ سے گلے کو سکون ملتا ہے اور درد میں کمی ہوتی ہے۔
بلڈپریشر
ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگردن میں دو بار100ملی گرام صبح اور 100ملی گرام شام کو کلونجی دوماہ تک استعمال کیا جائے تو بلند فشار خون کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
کیمیکل ہتھیاروں کے زخم کے لئے
ایک ریسرچ میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے زخمی ہونے والے افراد کو پانی میں کلونجی ابال کی دی گئی تو ان کی درد میں کمی ہوئی اور ان کے زخموں کو بھرنے میں تیزی آگئی۔
کولون کینسر
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کولون کینسر میں کلونجی آزمودہ ہے اور اس کے استعماک سے کینسر کی تکالیف کم ہونے لگتی ہیں۔
دردوں کے لئے
اگرآپ کو جسم میں کہیں بھی درد رہتی ہے جیسے کمر،گٹنوں،کندھوں وغیرہ میں تو کلونجی کے تیل کا استعمال کریں۔اس تیل کی مالش سے آپ کے تمام دردوں میں کمی ہوجائے گی۔
1400 سال قبل جو اسلام نے کہاتھا! سائنس نے بھی مان لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، نالے سے ملنے والی بوری بند لاش آستانے کے پیر کی نکلی
-
سندھ ہائیکورٹ نے رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
19، 22، 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری
-
سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے
-
فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں، عامر خان نے اپنی تیسری اہلیہ کا مذہب بتادیا
-
اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو نئی سہولت فراہم کر دی
-
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ سے والد جاں بحق، ماں اور بہن زخمی



















































