جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ان دو اجزا کو ملا کر ایک ایسا جادوئی مشروب تیار کریں ، جس سے آپ کا وزن دنوں میں کم ہو جائے گا

datetime 17  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزن کا بڑھنا مر دو خواتین کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ وزن بڑھ جائے تو اسے کم کرنا بیحد مشکل ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ اپنا کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں ،جم جا کر گھنٹوں ورزش کرتے ہیں مگر پھر بھی خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے اور انسان تنگ آجاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے نا قابل یقین مشروب کے بارے میں بتائیں گے جسے پی کر آپ اپنے وزن میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔ مگر اس کے ساتھ ورزش اور کھانے میں احتیاط بھی لازم ہے۔ اس مشروب کے لئے آپ کو محض دو چیزوں کی ضرورت ہے جو کہ عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں۔ اس مشروب کے لئے آپ کو شہد اور دار چینی کا پاؤڈر درکار ہے۔ دو چائے کے چمچ شہد ایک چائے کی چمچ دار چینی پاؤڑر 250 ملی لیٹر پانی :طریقہ استعمال سب سے پہلے آپ پانی کو ابالیں، جب یہ ابل جائے تو اس میں دار چینی پاؤڈر شامل کریں اور پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ شہد اس وقت تک شامل نہ کریں جب تک یہ ایک حد تک ٹھنڈا نہ ہو جائے۔ اگر گرم پانی میں شہد کو حل کیا گیا تو وہ اپنی تمام تر غذائیت کھو دے گا۔ اگر آپ اس مشروب کو رات کو سونے سے قبل پئیں گے تو خاطر خواہ نتائج نظر آئیں گے۔ اسی طرح یہ مشروب نہار منہ بھی پئیں۔ یہ عمل آپ ایک ہفتے تک جاری رکھیں اگر آپ کو اس سے کوئی افاقہ ہو تو اس عمل کو جاری رکھیں۔ نوٹ: دار چینی پاؤڈر اور شہد دیگر دوسری بیماریوں کے لئے بھی بیحد مفید ہیں۔ جیسا کہ کھانسی نزلہ ، پیٹ کی بیماریاں، ان کا استعمال نقصان دہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…