منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساری باتیں غلط ثابت۔۔۔ پانی کتنا پینا چاہئے ؟ ماہرین نے بتا دیا

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)صحت مند زندگی کے لیے پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے لیکن پانی کا انتہائی زیادہ استعمال بعض اوقات صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔انسانی جسم کو پانی کی مقررہ مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور ماہرین صحت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرمیوں میں جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے لیکن ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ روزانہ جسم کو پانی کی کتنی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت سے زیادہ پانی پینا صحت کے لیے کس حد تک نقصان دہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اتنی مقدار میں پانی پینا چاہیے جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جس طرح پانی کی کمی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے بالکل اسی طرح پانی کی زیادتی بھی انتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہے لہٰذا زیادہ پانی پینے کے حوالے سے کچھ نقصانات بھی ہیں جن سے آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
پانی کی زیادتی گردوں کے لیے نقصان دہ:
انتہائی زیادہ پانی کا استعمال گردوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ جب آپ حد سے زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو گردوں کو زیادہ کام کرنا پڑے گا جس سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
پانی کی زیادتی سے دل پر دباؤ کا خدشہ:
پانی کا استعمال جہاں طبی ماہرین صحت کے لیے ضروری قرار دیتے ہیں وہیں ان کاکہنا ہے کہ پانی کی مناسب مقدار استعمال کی جائے کیونکہ زیادہ پانی استعمال کرنے سے خون کا حجم بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دل اور خون کی نالیوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
اہم معدنیات کا ضیاع:
حد سے زیادہ پانی کا استعمال جسم میں موجود اہم اور ضروری معدنیات کے جسم سے خارج کی صورت میں سامنے آتاہے لہٰذا پانی کی مناسب مقدار استعمال کی جائے۔
زیادہ پانی پینے کے خون کی گردش پر اثرات:
انسانی جسم انتہائی زیادہ پانی کی مقدار کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہوتا ہے لہٰذا زیادہ پانی نظام خون کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے سر درد اور متلی سمیت پٹھوں میں درد کی وجہ بنتا ہے۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کی ضرورت ہر فرد کی عمر، جنس، قد، وزن اور روزمرہ کے معمولات پر منحصر ہوتی ہے لہٰذا کسی دوسرے کی زیادہ پانی پینے کی عادت کو نہیں اپنانا چاہیے:۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…