بہت سے لوگ براہ راست کچے لہسن کے جوے کھانا پسند نہیں کرتے بالخصوص صبح کے وقت میں جب کہ معدہ بھی خالی ہوتا ہے۔تاہم اگر یہ بہت سے امراض کا علاج ہو ؟ اگر یہ بہت سے طبی مسائل سے حفاظت کرتا ہو ؟یقیناًلہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔انسانی صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔اگر آپ “اِسہال” سے دوچار ہیں تو لہسن مسئلے کو حل کر دے گا۔ یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤ کے احساس کو کم کرتا ہے۔علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔تاہم خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
گندم کی سرکاری سپورٹ پرائس فی من مقرر
-
حکومت عمران خان کے علاج کےحوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مند
-
خواتین و بچوں کے حقوق کی علمبردار اماراتی خاتون “ہند العویس” کے جیفری ایپسٹین سے تعلقات...
-
رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت نے بیرونِ ملک رخصت سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
سونا چاندی ڈرامے کی مشہور اداکارہ عابدہ بیگ کی مدد کی اپیل
-
گلوکار ادت نارائن کی پہلی بیوی کا چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا
-
لاہور کے پوش علاقے میں ہمسائے نے گھر میں گھس کر 4 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا
-
عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
-
بہن کو کیوں ڈانٹا؛ 18 سالہ طالبعلم نے خاتون پرنسپل کو گولی مار کر قتل کردیا
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ



















































