منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

دانتوں کی تکلیف سے پریشان ہیں تو یہ تحریر آپ کے لئے ہی ہے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دانتوں کی روٹ کینال بہت جلد ماضی کا قصہ بن جائے گی جس کی وجہ برطانوی طبی ماہرین کی جانب سے ایک نیا طریقہ علاج دریافت کرنا ہے۔ ناٹنگھم یونیورسٹی کے ماہرین نے دانتوں کے خراب یا جراثیم زدہ نسیجی ریشوں کی جگہ مادہ بھرنے یا روٹ کینال کے مقابلے میں نیا طریقہ علاج دریافت کیا۔ اس علاج کے تحت مریضوں کے خراب دانتوں کو اسٹیم سیلز کی مدد سے ٹھیک کیا جاسکے گا۔ اس وقت ہر سال کروڑوں افراد کو دانتوں کے امراض یا سرجری سے قبل روٹ کینال کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ تاہم یہ نیا طریقہ علاج تکلیف دہ ثابت نہیں ہوگا اور اسٹیم سیلز دانتوں کے اندر مرمت اور بحالی کا کام کریں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دانتوں کی فلنگ تکلیف دہ اور خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ اکثر دانتوں کے اندر ریشوں سے مطابقت بھی نہیں کرپاتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب ہم نے سینیتھک بائیو میٹریلز کو تیار کیا ہے جو ڈینٹل فلنگ جیسا ہی ہے مگر اسے براہ راست ریشوں سے منسلک کرکے اسٹیم سیلز کو متحرک کیا جاسکتا ہے جس سے خرابی کو ٹھیک کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کو رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز مقابلے میں دوسرا انعام بھی دیا گیا۔ تحقیق کے مطابق یہ میٹریل زیادہ موثر اور بہترین ثابت ہوں گے اور مریض کو علاج کے دوران تکلیف بھی نہیں ہوگی :۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…