بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

ایسی سبزی جو روزانہ ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے ،جسم کی چربی کو اس طرح پگھلائے جیسے گرمی برف کو

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

جسم کی چربی سے نجات کے لئے ہم کئی مشکل طرح کے نسخے آزماتے ہیں لیکن قدرت نے ٹماٹر میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ اس کے جوس سے ہمارے جسم سے چربی اس طرح پگھل جاتی ہے جیسے گرمیوں میں برف۔تائیوان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوااور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔اس کے علاوہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔آپ چاہیں تو یہ جوس بآسانی گھر پر بناسکتے ہیں،چار کلو ٹماٹر لے کر انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔پکانے کے دوران چمچ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…