پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آم کاصرف ذائقہ ہی حیرت انگیز نہیں بلکہ آپ کی صحت کیلئے فوائد بھی بے تحاشا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیوں میں اگر پھلوں کا نام لیا جائے تو سب سے پہلے نام جو منہ پر آتا ہے وہ ہے آم۔یہ اس قدر لذیذ ہے کہ اسے پھلوں کا بادشاہ کہا گیا ہے۔آئیے آپ کو آم کی افادیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
*ایک کپ کٹے ہوئے آموں میں 100حرارے،ایک گرام پروٹین،0.5گرام چکنائی، 25گرام کاربوہائیڈریٹ، 23گرام چینی ،تین گرام فائبر،وٹامن سی،اے،بی6،وٹامن کے اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
*ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں انٹی آکسیڈینٹ کا ایک اہم جز یعنی zeaxanthinپایا جاتا ہے جو کہ جلدپر زہریلی شعاعوں کے اثر کو کم کرتا ہے جس سے جلد جوان رہتی ہے۔
*دن میں تین بار یا اس سے زائد آم کھانے سے انسانی جلد تروتازہ اور ملائم رہتی ہے۔
*دمے کے مریضوں کے لئے بیٹا کروٹین بہت مفید ہے اور یہ آم میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے لہذاآپ کو چاہیے کہ سانس کے جملہ امراض سے بچنے کے لئے آم کا وافر استعمال کریں۔
*ٹیکساس ایگری لائف ریسرچ نے آپ کے مختلف کینسروں پر اثرات جاننے کے کئے تجربات کئے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ آم کولون، بریسٹ،پھیپھڑوں،پروسٹیٹ کے لئے مفید ہے لیکن یہ بریسٹ اور کولون کینسر کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔
*اگر آپ وٹامن کے کی کم مقدار استعمال کرتے ہیں تو ہڈیوں میں فریکچر ہوسکتے ہیں لیکن آم کے استعما ل سے آپ اس رسک سے بچ سکتے ہیں ۔آپ میں پایا جانے والا وٹامن کے انسانی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
*آم میں فائبر اور پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ نظام انہضام کو مضبوط بناتاہے اور ساتھ ہی سینے کی جلن اور قبض کو بھی دور کرتا ہے۔
*آم میں موجود فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز دل کے امراض سے بچاتے ہیں،اس میں موجود پوٹاشیم کی اچھی مقدار انسانی خون کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی یہ سوڈیم کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے بلند فشار خون سے نجات ملتی ہے اور انسان کا دل مضبوط رہتا ہے۔
*آم میں موجود وٹامن اے اور سی جلد اور بالوں کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ روزانہ ایک کپ آم کھائیں تو یہ آپ کے بالوں اور جلد کو نرم و ملائم بنا دے گی۔
*اگر آپ صبح کے وقت مینگو شیک پئیں تو دن بھر آپ کو بھوک کا احساس کم ہوگا جس کی وجہ سے آپ ڈائیٹنگ کرسکتے ہیں اور اپنے وزن کو کم کرسکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…