اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسان کا قد اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتاہے۔ قد بڑھانے کا بہترین اور کارآمد طریقہ صحیح ورزش اور متوازن غذا ہے۔ورزش کرنے سے پٹھے کھنچتے اور مضبوط ہوتے ہیں جبکہ صحیح غذا کے استعمال سے وہ ہارمونز نشوونما پاتے ہیں جو قد بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔یوں تو قد کا اصل تعلق جینیاتی بناوٹ سے ہوتاہے لیکن اگر جسم کو مناسب غذا نہ ملے یا ورزش نہ کی جائے تو بھی قد چھوٹا رہ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔مندر جہ ذیل ورزشیں آپ کا قد بڑھانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ان کو ہفتے میں دو سے 3بار ضرور کیجیئے۔ لٹکنا کشش ثقل آپ کے قد پر اثر انداز ہوکر آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سکیڑ دیتی ہے۔ لٹکنے سے اس اثر کو کم کیا جاسکتاہے۔کسی راڈ یا اونچی چیز کو پکڑ کر لٹکنے سیی جسم کا نچلا حصہ ریڑھ کی ہڈی کوکھینچتاہے۔اس عمل سے قد میں ایک سے دو انچ تک اضافہ ہوسکتاہے۔البتہ اس کا اثر فوراً ظاہر ہونا شروع نہیں ہوتا۔ ایسی جگہ لٹکنا چاہیے جہاں پر آپ کے جسم کو آگے پیچھے حرکت کرنے کی جگہ ملے۔ خشکی پر تیرنا اس ورزش سے آپ کی پشت کے نچلے حصے پر زور پڑتاہے۔اس ورزش کے لیے سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔اب اپنے بازووں کو مو ڑ کر ہتھیلیوں کا رخ زمین کی جانب کریں۔اب اپنے بائیں بازو کو دائیں بازو سے اونچا کریں۔ ٹانگوں کوسیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو جس حد تک ہوسکے ہوا میں اٹھائیں۔اسی پوزیشن میں 4سیکنڈز تک رہیں پھر اپنے دوسرے بازو اور ٹانگ کیساتھ یہی عمل دہرائیں۔اس پریکٹس کو 4سیکنڈز سے بڑھا کر 20سیکنڈز تک لے جانے کی کوشش کریں۔اس سے نہ صرف آپ کا قد بڑھے گا بلکہ آپ کا جسم شیپ میں بھی آجائے گا۔ کوبرا اسٹریچ اس ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔اس سے پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے۔اپنا منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جائیں۔ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دیں۔اب ہتھیلیوں کی مدد سے اپنی کمر کو اٹھائیں۔ٹھوڑی اور منہ کو سامنے کی طرف رکھیں۔ٹانگوں کو نہ ہلائیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو جتنا پیچھے کی طرف کھینچ سکتے ہیں کھینچیں۔اسی طرح 5سے 30سیکنڈز تک رہیں پھر جسم کو پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں۔اس عمل کو 3سے 4بار دہرائیں۔ ٹوئسٹ ٹوئسٹ کئی اقسام کے ہوسکتے ہیں۔سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔گھٹنوں کو موڑ لیں اور پاوں کو زمین پر رکھ دیں۔اب بائیں گھٹنے کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر دونوں گھٹنوں کو دائیں طرف کھینچیں اور اسی طرح دائیں گھٹنے کو بائیں طرف سے پکڑ کر بائیں جانب کھینچیں۔ پیلوس شفٹ یہ ایک بے حد آسان و رزش ہے جس سے آپ کے جسم میں کھینچاو پیدا ہوتاہے۔قدلمبا کرنے میں یہ ورزش کافی کارآمد ہے۔اس سے آپ کاجسم شیپ میں آتاہے۔کمر کے بل زمین پر لیٹ جائیں۔بازووں اور کندھوں کو زمین پر سیدھا رکھ دیں۔اب اپنے پیروں کو کولہے کے قریب لے کر جائیں۔اپنی کمر کو موڑ کر کولہے اٹھائیں اور اوپر کی طرف لے کر جائیں۔اس پوزیشن میں 20سے 30سیکنڈز تک رہیں۔اس سے جسم میں لچک بھی پیدا ہوگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمکنت منصور نے پاکستانی ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
راولپنڈی، سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا
-
اپریل میں بارش کے نئے سلسلے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری
-
دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
فرعون کیلئے موسی اور تمہارے لیے حافظ عاصم منیر آیا ہے، افغان شہری کا ملا ہیبت اللہ کو پیغام
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ



















































