اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوئس ما ہر ین کی ایک تحقیق کے مطا بق لیپ ٹا پ کو زیا دہ دیر تک گو د میں رکھ کر کا م کر نے سے نا صرف جلد پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں بلکہ اس سے جلد کے جلنے کے امکان بھی بڑھ جا تے ہیں۔ ما ہر ین کے مطا بق لیپ ٹاپ کے با ئیں طرف سے حرارت با ہر کی جا نب خارج ہوتی ہے جس کا درجہ حرارت تقریباً 52ڈگر ی سینٹی گریڈ ہو تا ہے جو براہ ِراست ٹانگوں کی جلد پر اثر انداز ہو تی ہے۔اس تحقیق کے مطا بق اپنی ٹانگوں کو لیپ ٹاپ سے نکلنے والی تپش سے محفو ظ رکھنے کیلئے ہیٹنگ پیڈزکا استعما ل کیا جا سکتا ہے جو نا صرف ٹا نگوں کی جلد کو جلنے بلکہ سیا ہ ہو نے سے بھی بچا سکتے ہیں۔