پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

جلد کو شاداب اور روشن بنانے والی غذائیں

datetime 21  مارچ‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک) خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد ہمیشہ دلکش، روشن اور داغ دھبوں سے پاک رہے اس کےلیے غذائی ماہرین نے بہت تحقیق کے بعد ایسی غذائیں اور پھل تجویز کئے ہیں جو آپ کی جلد کو شرطیہ جوان اور حسین رکھتے ہیں۔

نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیاں:
گاجریں، پمپکن یا کدو، آلو اور دیگر نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیوں میں “بی ٹا کیروٹین” اور دیگر کیروٹینوئیڈز جلد کے لیے کسی ڈاکٹر سے کم نہیں ۔ غذائی ماہر شونا ولکنسن کہتی ہیں کہ جلد کی خوبصورتی خوراک سے شروع ہوتی ہے اور مندرجہ بالا اشیا میں موجود “بی ٹا کیروٹین” جسم میں وٹامن اے بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ بی ٹا کیروٹین جلد کو نرم رکھتا ہے اور اس کےخلیات ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتے ہوئے فری ریڈیکلزسے ہونے والے نقصانات کو کم کرتا ہے۔

بیریاں:
اسٹرابیری، بلیوبیری، بلیک کرنٹ اور رسبریاں جلد کےلیے بہت مفید ہوتی ہیں جن میں بھرپور وٹامن سی موجود ہیں۔ غذائی ماہرکیسنڈرا بارنس کہتی ہیں کہ ’ وٹامن سی جلد کی لچک کے ذمے دار کولاجن کو اچھا کرتی ہیں۔‘ دوسری جانب وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ خواص رکھتی ہیں۔
اس کے علاوہ بیریوں میں کیورسیٹن، کیٹاچن اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اگر انہیں سادہ دہی کے ساتھ کھایا جائے تو اس کے بہترین فوائد برآمد ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی بیری کو پاکستانی بیرنہ سمجھئے۔

مچھلی سے جلد شاداب:
تیل دار مچھلیاں مثلاً سامن، ٹراؤٹ، سرمائی اور ترلی (سرڈائین) مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہے جو جلد کو بہت خوبصورت اور توانا بناتی ہیں۔ یہ طے ہے کہ اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز جلد کے نکھار اور شادابی میں بہت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ان مچھلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجزا جلد کو نمی اور اضافی پانی فراہم کرتے ہیں جو جلد کو خشک اور کھردرا ہونے سے بچاتے ہیں۔
اس کے علاوہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی ( الٹراوئلٹ) شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ناشپاتی
ناشپاتی یا ایواکیڈو کو سوپر فوڈز قراردیا گیا ہے۔ خون میں کولیسٹرول کم کرنے، صحت کو درست رکھنے اور دل کے امراض کو کم کرنے میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد متاثر ہونے کو روکتے ہیں اور جلن بننے والے اجزا کو ختم کرتے ہیں۔ جلد کی ماہر ڈاکٹر میرلن کے مطابق ایواکیڈو جلد کی نمی ختم ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے کیروٹونوئیڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں اب اس سے بڑھ کراورکیا چاہیئے۔

سبزیوں کا رس:
تازہ ہری سبزیوں کے رس میں کیلشیئم ، میگنیشیئم اور دیگر الکلائیڈز ہوتے ہیں جو جلد کو بہت فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اگر جسم میں الکلی کا توازن بگڑجائے تو ایگزیما جیسے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جلد بد نما ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب سبزیوں کا جوس وٹامن سی، بی ٹا کیروٹین اور دیگر اشیا سے بھرپورہوتا ہے اوراگر آپ جوس نہیں پینا چاہتے تو ہری اور ہرے پتوں والی سبزیاں خوب کھائیں جو آپ کی جلد کو مضر اثرات سے پاک رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…