سنگاپور(نیوز ڈیسک) ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق بے صبرے افراد جلد بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے دوران محقیقین نے 1100 طالبعلموں پر یہ تحقیق کی اور خون کے ٹیسٹ کرنے کے ساتھ انکے ٹیلو میئرز کی لمبائی کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے مطابق ایسے طالبعلم جو بے صبرے پن کا مظاہرہ کرتے رہے ان میں ٹیلو میئرز کی لمبائی مختصر ہوتی گئی۔ ٹیلو میئرز کرومو سومز کے ایسے حفاظتی کیپس ہیں جو ڈی این اے کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ ان ٹیلو میئرز کے سکڑنے کی صورت میں انسانی جسم میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے ضروری ہے کہ انسان صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔