اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دانتوں کے مریض کا ایسا مرض جو آج سے پہلے کسی نے سنا بھی نہیں ہوگا، حیرت انگیز خبرآ گئی

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دنیامیں نت نئے مرض روز سامنے آتے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ کچھ یہ ہے کہ دانتوں کے معائنے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے والے ایک شخص کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے کہ جسے دیکھنے کے بعد ایک عرصے تک ڈرآنے خواب آپ کا تعاقب کرتے رہیں گے اور آپ بار بار اپنے منہ کی صفائی کی ضرورت محسوس کریں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’لائیو لیک‘‘ پر سامنے آئی اور اس کے خوفناک مناظر نے انٹرنیٹ پر خوف و ہراس پھیلارکھا ہے۔ یہ ویڈیو ڈینٹسٹ نے خود بنائی ہے اور دنیا کو عبرت دلانے کے لئے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی ہے۔ دانتوں کے معائنے کے لئے آنے والا یہ شخص جونہی اپنا منہ کھولتا ہے تو اس کی زبان اور دانت ایک سیاہ چپچپے مادے میں لتھڑے نظر آتے ہیں، جو کسی گاڑھے سیال مادے کی طرح ہلتا نظر آتا ہے۔اگرچہ یہ واضح نہیں کہ اس شخص کے منہ کے اندر اس قدر بھیانک چیز کیسے جمع ہوئی اور اس کی نوعیت کیا ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے اندازے بیان کررہے ہیں۔ کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سیاہی مائل کیڑے ہیں جو کہ اس کے منہ کے گوشت میں پیدا ہوچکے ہیں۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے اپنی زندگی میں ایسا بھیانک منظر کبھی نہیں دیکھا۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں خوف میں مبتلا ہوں اور بار بار اپنے دانت صاف کررہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…