بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ڑیجیانگ یونیورسٹی میں سائنسدانوں نے کی ٹیم نے تحقیق کے بعد ثابت کیاہے کہ سفید رنگ کی زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال معدے کے کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق پھول گوبھی ، آلو اور پیاز معدے کو کینسر سے بچانے میں انتہائی اہم کردار اد کرتے ہیں اور اس کے برعکس شراب ، نمک اور ڈبوں میں پیک کھانے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔گوبھی ،کیل (بند گوبھی کی دو اقسام اس دو فلقی پودے کے پتے نہایت غذائیت بخش ہوتے ہیں)اور اجوائن خراسانی بھی معدے کے کینسر سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تمام سبزیوں میں حیاتین (ج)(وٹامن سی)وافر مقدار میں پایاجاتاہے جبکہ آلو معدے میں خلیاتی دباﺅ کیخلاف بطور اینٹی آکسیڈنٹ (مائع تکسید)کام کرتاہے۔روزانہ 50گرام وٹامن کا استعمال بیماری کے بڑھنے کے خطرات کو 8فیصد تک کم کردیتاہے۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ روزانہ 100گرام تک پھلوں کے استعمال سے کینسر کے پھیلاﺅکو روکنے میں انتہائی مفید ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں معدے کاکینسر روزانہ 13افراد کی ہلاکت کا باعث بنتاہے