اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دمے سے نجات اور پھیپھڑوں کی محافظ 5 قدرتی غذائیں

datetime 20  فروری‬‮  2016 |
Female doctor talking to female patient lying in hospital bed -- GETTY

لندن(نیوز ڈیسک) دمے کی بیماری آجکل کافی عام ہے۔ علاوہ ازیں اس مرض سے بچا ﺅکیلئے کوئی خاص خوراک بھی تجویز نہیں کی جاتی جس کے استعمال سے جس قدر ممکن ہو سکے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔تاہم محققین کی رائے کے مطابق دمہ کی بیماری سے بچا ﺅکے لئے اس کی اینٹی خوراک کا استعمال اس سے بڑی حد محفوظ رہنے میں مدد دے سکتا ہے۔ماہرین صحت کی جانب سے ایسی غذاﺅں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جس کے استعمال سے بڑی حد تک دمے کی بیماری سے نہ صرف محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ ان غذاﺅں کے باقاعدہ استعمال سے پھیپھڑے بھی صحت مند رہتے ہیں۔دمے سے بچاﺅ میں مدد دینے والی غذائیں اور انکی افادیت مندرجہ ذیل ہے۔
نمبر1ایووکیڈو یا مگرناشپاتی ، ماہرین صحت کی رائے کے مطابق دمے سے محفوظ رہنے کیلئے اس پھل کا استعمال بہترین ہے مگر ناشپاتی میں موجود گلیٹیتھان جسم میں موجود خلیات کوبیماری کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
نمبر2 کیلے، تحقیق کے مطابق ہر روز ایک کیلے کا استعمال دمے سے بچا ﺅکیلئے بہترین ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے ہر روز ایک کیلا کھاتے ہیں ان میں عام بچوں کے مقابلے میں دمے کے خطرات 34فیصد کم ہوتے ہیں۔
نمبر3 پالک، اگرچہ سبز پتوں والی سبزیاں انسانی صحت کیلئے بہترین سمجھی جاتی ہیں، تاہم پالک کو اس کے بہترین خواص کی بنا پردمے سے بچاﺅ کیلئے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ پالک میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین ، وٹامن ای اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دمے سے بچاﺅ کیلئے بہترین ہے۔
نمبر4 ہلدی، دمے کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں میں ہلدی کو سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
نمبر 5سیب،ماہرین کی رائے کے مطابق دمے سے بچاﺅ کیلئے سیب کا باقاعدہ استعمال بے حد مفید ہے۔انکا کہنا ہے کہ سیب میں فلیوونائیڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دمے سے بچاﺅ اور پھیپھڑوں کی تندرسی کیلئے بھی بہترین ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…