اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھانوں کے خلاف اعلان جنگ آخر کیوں، وجہ سامنے آگئی

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نمک کے زیادہ استعمال کو دل اور دورانِ خون کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی شہر نیویارک کی انتظامیہ نے زیادہ نمک والے کھانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ نیویارک کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس کے شہری اور اس شہر کی سیر کو آنے والے مہمان کم نمک والی خوراک کھائیں۔ انتظامیہ کی خواہش یہ ہے کہ آئندہ سے تمام ریسٹوران آن کھانوں پر خصوصی نشان لگائیں جن میں زیادہ نمک استعمال کیا گیا ہو۔ ماضی میں بھی اس قسم کے اقدامات دیکھنے میں ائے ہیں جن میں پلاسٹک کی پلیٹوں، تمباکو نوشی اور زیادہ کیلوریز والے مشروبات کے بڑے گلاسوں کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے۔ شہر کی انتظامیہ کے خیال میں ہر بالغ فرد کو ایک دن میں اپنے کھانوں میں صرف 2اعشاریہ3 گرام نمک استعمال کرنا چاہیے۔ نیویارک کے محکمہ صحت کے مطابق ’دوسری بیماریوں کے مقابلے میں دل اور دورانِ خون کی بیماریاں زیادہ تعداد میں امریکیوں کی جانیں لیتی ہیں‘۔ اسی لیے ایک خبردار کرنے والی مثلث کے اندر چھوٹے سائز کی نمک دانیوں والا نشان آئندہ ریسٹورانوں کے مینو کارڈ پر چھپا ہو گا اور انہیں کسی کھانے میں نمک کی زیادہ مقدار سے خبردار کرے گا۔ نیویارک میں یکم دسمبر سے اس نئے ضابطے کا اطلاق شروع ہو چکا ہے جبکہ یکم مارچ 2016سے خلاف ورزی کرنے پر باقاعدہ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ زیادہ نمک والے کھانوں سے خبردار نہ کرنے والے ریسٹورانوں کو دو سو ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ شہر اپنی رواداری کے لیے مشہور ہے لیکن انتظامیہ پَے درپے جیسے فیصلے کر رہی ہے، وہ دنیا کے سامنے شہر کی کوئی اور ہی تصویر پیش رنے لگے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نمک کی یہ حد5گرام مقرر ہے جبکہ امریکی 3اعشاریہ4 گرام استعمال کرتے ہیں۔ جرمنی میں خواتین روزانہ اوسطاً اٹھ گرام نمک استعمال کرتی ہیں جبکہ اکثر جرمن کھانوں میں یہ مقدار دس گرام تک بھی چلی جاتی ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…