نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنا وزن کنٹرول میں رکھنے کے خواہشمند ہیں تو کالی مرچ کا استعمال ضرور کریں ۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کالی مرچوں میں ایک عنصر ’پیپرائن ‘پایا جاتا ہے جو کہ وزن بڑھنے نہیں دیتا۔Journal of Agricultural and Food Chemistryمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارا جسم توانائی کے لئے گلوکوز پر بھروسہ کرتا ہے لیکن گلوکوز کی زیادہ مقدار چربی میں بدلنے لگتی ہے اور ہمارے جسم میں ایسے جینز ہوتے ہیں جو گلوکوز کو چربی میں تبدیل کرتے ہیں لیکن ’پیپرائن‘ کی وجہ سے یہ جینز کنٹرول میں رہتے ہیں اور گلوکوز کو فوری طور پر چربی میں تبدیل نہیں کرتے اور ہمارا وزن کنٹرول میں رہنے لگتا ہے۔اسی طرح کالی مرچ کی وجہ سے ہمارا میٹابولزم تیز اور بہتر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنے یا کنٹرول میں کرناچاہتے ہیں تو سرخ مرچوں کی جگہ سیاہ مرچوںکو ترجیح دیں۔