ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بچے کی پیدائش کے بعد مردوں کا وزن کیوں بڑھتاہے؟ تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کا وزن تو بڑھتا ہی ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مردوں کی جسم میں بھی تبدیلی آتی ہے اور ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی شکاگو کے تحقیق کار ڈاکٹر کریگ گارفیلڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو دہائیوں تک 10ہزار مردوں کا مطالعہ کیا اوریہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ان کے وزن میں صرف ایک سال کے اندر ہی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک چھ فٹ کے مرد کے وزن میں ایک سال میں دو کلوگرام اضافہ ہوا۔وزن میں اضافے کی وجہ سے انہیں کینسر اور ذیابیطس جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ باپ بنے ان کے باڈی ماس انڈیکس (BMI)میں 2.6فیصد اضافہ ہوااور جو اپنے بچوں کے ساتھ نہ رہتے تھے کے BMIمیں دو فیصد اضافہ ہوا۔ڈاکٹرکریگ کاکہناہے کہ جب آپ پر نئی ذمہ داری آتی ہے تو آپ کے پاس اپنی صحت کا خیال رکھنے کا وقت نہیں ہوتا اور آپ کی فیملی آپ کے لئے اہم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن کابڑھنا عام ہوجاتا ہے۔اسی طرح والد کی یہ عادت بھی بن جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا بھی کھانے لگتے ہیں جس کی وجہ سے خوارک میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن مردوں کے بچے نہ تھے انکے وزن میں 1.4پاو¿نڈ وزن کمی ہوئی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…