ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جاپانی سائنسدانوں کا گنج پن کے علاج کے قریب پہنچنے کا دعویٰ

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) سر کے بالوں کا گرنا اور گنجا پن ایسی بیماری ہے جس کا شکار لوگ اکثر شرمندگی اور تناو¿ میں رہتے ہیں اور جب یہ بال جوانی میں ہی گرنے لگیں تو پھر تو لوگ اس کے علاج کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں لیکن اب بالوں کے گرنے سے پریشان لوگ خوش ہوجائیں کیونکہ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد ایسے لوگوں کو ایک بڑی خوشخبری سننے کو ملنے والی ہے۔یونیورسٹی آف ٹوکیو سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کے گرنے کی اصل وجہ کی گہرائی تک پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اس عمل کی شناخت کی ہے جس کے ذریعے عمر کے ساتھ ساتھ بال پتلے اور کمزور ہوتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ گر جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایسا بالوں کی جلد کے ساتھ لگے فولیکل کے اسٹیم سیلز کی وجہ سے ہوتا ہے کیوں کہ جب بڑھتی عمر کی وجہ سے ان خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ کمزور ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالوں کے فولیکل سکڑتے سکڑتے غائب ہو جاتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 55 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے فولیکل چھوٹے تھے اور ان میں پروٹین کیلوجن 17 اے1 کم تھا اور ان کے خیال میں یہ عمل اور میکانیزم بڑی عمر میں بالوں کے گرنے کو بیان کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 17اے1 کیلوجن کے اضافے سے گنجے پن کا علاج کیا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیم سیلز کی تبدیلی گنجے ہونے کی صرف ایک وجہ ہو سکتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں گنجے پن کی ایک وجہ پر غور کیا گیا ہے لیکن اس کے علاوہ اس کی کئی اور وجوہات جیسا کہ کھوپڑی میں انفکیشن وغیرہ بھی شامل ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…