ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گردے یا مثانے کے کینسر کی سب سے بڑی علامت

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کینسر ایسا مرض ہے جو خاموشی سے کسی کو شکار بنالیتا ہے اور بروقت اس کی تشخیص نہ ہو تو علاج لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جو کسی مخصوص قسم کے کینسر کی ابتدائی مراحل پر ہی نشاندہی کرسکتی ہیں۔اور یہی بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق یا طبی مہم میں سامنے آئی ہے جس میں گردوں اور مثانے کے کینسر کی سب سے بڑی علامت کے بارے میں لوگوں کو بتایا گیا ہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ نامی اس مہم میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ اگر پیشاب میں خون نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں چاہے وہ ایک دفعہ ہی کیوں نہ نظر آئے۔خواتین کو خاص طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس چیز پر خاص توجہ دیں۔صرف برطانیہ میں ہر سال ان 2 اقسام کے کینسر کے ساڑھے 17 ہزار مریض سامنے آتے ہیں جن میں سے 7600 ہلاک ہوجاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس علامت کی مدد سے اگر ابتدائی مرحلے میں ہی گردے یا مثانے کے کینسر کی تشخیص ہوجائے تو موت کے خطرے کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے جبکہ آخری مرحلے میں مرض سامنے آنے کے بعد بچنے کا امکان 10 فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ پیشاب میں خون کے ساتھ ساتھ گردے کے کینسر کی علامات میں ایک پہلو یا پسلی میں درد ہوتا ہے جو ختم نہیں ہوتا جبکہ بغیر کسی وجہ کے وزن بھی کم ہوتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…