اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے ؟ کیا آپ اس بات کو کسی شاہراہ پر رکھے بلیک بورڈ پر لکھنا پسند کریں گے؟ایسا ہی تجربہ امریکی شہر نیویارک میں کیا گیا جہاں ایک آن لائن سٹرائیر یونیورسٹی نے ایک مصروف جگہ پر بلیک بورڈ پر لکھا کہ اپنے سب سے بڑے پچھتاوے کو یہاں لکھیں۔اس یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک طبی تحقیق کا حصہ تھا اور بیشتر جوابات میں لوگوں کی توجہ اس بات پر نہیں تھی کہ انہوں نے کیا کچھ کیا بلکہ وہ ‘ مواقعوں کو ہاتھ سے جانے’ کا پیغام دینا چاہتے تھے۔بیشتر لوگوں کا پچھتاوا ذاتی زندگی یا اپنے خوابوں کو پورا نہ کرنا تھا جیسے اداکاری کے کیرئیر کے لیے کوشش نہ کرنا، والدین کی وفات سے پہلے بچوں کا نہ ہونا اور اچھا شوہر نہ بن پانا وغیرہ۔اس ویڈیو میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے دن کو سادہ سلیٹ کی طرح سمجھیں اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کوشش کا آغاز کریں۔اس تجزیے میں جو سب سے بڑے پچھتاوے سامنے آئے وہ رومان، خاندان، تعلیم، کیرئیر اور بچوں کی پرورش کے حوالے سے تھے۔خواتین نے گھریلو امور پر زیادہ پچھتاوے کا اظہار کیا جبکہ مردوں کو اپنے کیرئیر کے حوالے سے پچھتاوا لاحق تھا۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ فکرمندی تمام بڑے پچھتاوں میں سب سے زیادہ نمایاں چیز تھی۔