ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خشکی سمیت صحت کےدیگرمسائل کا سب سے بہترین اورسستا علاج

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبادّ(نیوز ڈیسک)خشکی آج کل کا سب سے زیادہ عام مسئلہ ہے جس کا ہر تین میں سے ایک شخص کو سامناہے ۔ ہم خشکی سے چھٹکارے کیلئے ہر تین میں سے ایک ممکنہ طریقہ اپناتے ہیں لیکن پیسے خرچ کرنے کے باوجود کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ۔ اب ہم آپ کو تمام علاج سے ہٹ کر آسان اور سب سے بہترین نسخہ تجویز کرتے ہیں ۔ نیم خشکی کے خطر ے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے میں ہر اول علاج کا کام کرتاہے ۔ نیم طبی خصوصیات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتاہے ۔اس لیے اس کا علاج ہومیو پیتھی ادویات اور بیکٹیریا کے خلاف مدافعت میں بھی ہوتاہے ۔ نیم صحت کے بیرونی و اندرونی مسائل جیسا کہ ذیابیطس ، جلد کی الرجی ، جلد کے مسائل ، خشکی ، خارش ،خشک کھوپڑی اور کیل مہاسوں کو بھی دور کرنے کا بھی خاطر خواہ علاج ہے ۔ اس کے علاوہ خون کو صاف کرنے ،جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کی طبی ادویات میں بھی استعمال ہوتاہے ۔ یہ سوجن ،بیکٹیریا اور فنجائی کے خلاف مدافعت کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو پرانی خشکی کو نیم کے ذریعے بھگانے کے طریقے بتائیں گے ۔ نیم ، دہی اور میتھی میتھی بالوں کی چمک اور خوبصورتی کے حوالے سے جانی جاتی ہے ۔نیم اور میتھی کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہیں اور دہی بہترین ہیئر کنڈیشنرکے طورپر کام کرتاہے ۔دہی ، نیم کے پتوں اور میتھی کے بیجوں کا برابر مقدار میں پیسٹ بنالیں ۔ یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کے ایک گھنٹے بعد دھولیں ۔ نیم اور ناریل کا تیل نیم کا تیل بالوں کی چمک اورخوبصورتی کو برقرار رکھنے اور خشکی دور کرنے کا حیرت انگیز علاج ہے ۔یہ کھوپڑ ی کو بھی لمبے عرصے تک تروتازہ رکھتاہے ۔نیم اور ناریل کا ایک تہائی تیل بالترتیب مکس کرلیں ۔اس مکسچر کو کھوپڑی پر لگا کر مساج کرلیں اور 20منٹ کے بعد سر دھودیں ۔ نیم کا پانی نیم کا پانی مؤثر اور خشکی بھگانے کا سب سے مؤثر ذریعہ تصور کیا جاتاہے ۔پانی ابال لیں اور نیم کے تقریباً 40پتے اس میں شامل کرلیں اورساری رات ان کو پڑا رہنے دیں ۔ اگلی صبح اس اس پانی سے سر دھولیں ۔یہ خشکی کے باعث ہونے والی خارش کو بھگانے کا سب سے بہترین علاج ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…