اسلام آباد(نیوزڈیسک )ٹوتھ پیسٹ صرف دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ بہت سی چیزوں کو چمکدار اوران کی صفائی میں خاطرخواہ مدد فراہم کرتا ہے۔
چہرے پر موجود کیل مہاسوں کا علاج:
رات سوتے ہوئے میں کیل مہاسوں پربغیرجیل اوربلیچنگ ایجنٹ والا ٹوتھ پیسٹ تھوڑا سا لگا لیں جب آپ صبح اٹھیں گے تو کیل مہاسے سوکھ جائیں گے،ٹوتھ پیسٹ اضافی تیل کو جزب کرلیتا ہیلیکن جن لوگوں کی جلد حساس ہے وہ ایسا کرنے سے گریزکریں۔
جوتے چمکائیں:
آپ اپنے شوز بالخصوص اسپورٹس شوز کے سفید حصے کو چمانا چاہتے ہیں تو پہلے اسے گیلے کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں اور پھراس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر ہلکے گیلے کپڑے سے پونچھ دیں جس کے نتیجے میں آپ کے جوتوں کے سفید حصے بالکل صاف ہو جائیں گے۔
انگوٹھی کو چمکائیں:
اکثروہ زیورات جو زیادہ استعمال میں نہیں آتے وہ رکھے رکھے کالے پڑجاتے ہیں لیکن ٹوتھ پیسٹ کا استعمال زیورات کو پالش کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے دانتوں کے برش پرتھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کرہیرے کی انگوٹی پربرش کریں جس کے بعد انگوٹھی کو ہلکے گھیلے کپڑے سے پونچھ لیں۔
بچوں کی فیڈرزکی بو دورکریں:
بچوں کی فیڈرسے اکثرعجیب سی بوآتی ہے جسے آپ ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے دور کرسکتے ہیں لیکن ٹوتھ پیسٹ سے کھنگالنے کے بعد آپ بوتل کو پانی سے اچھی طرح صاف کرلیں۔
دیوار کی صفائی:
چھوٹے بچے گھرکی دیواروں پراکثر پینسلوں سے رنگارنگ نقش ونگار بنا دیتے ہیں جو کہ بغیر جیل والے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کیے جاسکتے ہیں پیسٹ کو برش میں لگائیں اوردیوارکو صاف کریں نشان صاف ہو جائیں گے اس کے بعد دیوار کو پانی سے دھو لیں۔
سیاہی اور لپ اسٹک کے نشانات صاف کریں:
سیاہی یا لپ اسٹک کے داغ عام طوردیکھے جاتے ہیں جو بد نما بھی لگتے ہیں یہ داغ بھی بغیرجیل والے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کیے جاسکتے ہیں جہاں داغ ہے وہاں پیسٹ لگائیے اور رگڑیں اور پھرپانی سے دھو لیں یہی عمل دہرانے سے داغ صاف ہو جائے گا۔
کپ کے نشان صاف کریں:
چائے یا کافی کے کپ اکثر میز پر اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں ایسے پرانے نشانات کو بغیر جیل والے ٹوتھ پیسٹ اورنرم کپڑے سے صاف کیا جا سکتا ہے صفائی کے بعد نشان والی جگہ کو نم کپڑے سے پونچھ دیں جس سے داغ غائب ہو جائے گا۔