ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لٹکے پیٹ سے جان چھڑانے کے آسان طریقے

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بڑھتے وزن کا سب سے منفی اثر باہر کو لٹکتا پیٹ ہوتا ہے جو کہ ایک بار باہر نکلنے کے بعد بمشکل ہی اندر جاپاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے وزن کے بڑھنے سے زیادہ باہر کو لٹکتے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو ان آسان تجاویز کو پڑھیئے اور عمل کیجئے۔ امید ہے کہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔دوپہر تین سے چار بجے کا وقت آپ کے وزن کیلئے بے حد اہم ہوتا ہے۔ اس ایک گھنٹے کے بیچ ایک پروٹین سے بھرپور خوراک لینا نہ بھولیں۔ یہو کوئی پروٹین بار بھی ہوسکتی ہے یا پھر کم چکنائی والا پنیر یا پھر سیب کے ساتھ چند بادام۔ اس سے آپ کے خون میں شکر کی سطح متوازن رہے گی اور میٹابولزم تیز ہوگا۔گیند کی مدد سے ورزش کو اپنی عادت بنالیں۔ اس کیلئے فرش پر چت لیٹ جائیں۔آپ کے ہاتھ سر سے اوپر ہونے چاہئیں۔ اپنے ہاتھوں میں ایک گیند تھام لیں۔ اب اس گیند کو اپنے پیٹ کی جانب لائیں۔اس کیلئے آپ کو تھوڑا سا اوپر جھکنا پڑے گا۔ ساتھ ہی اپنی ٹانگوں کو بھی سینے کی جانب لائیں۔ کوشش کریں کہ آپ یہ گیند اپنے ٹخنوں پر پھنسا سکیں۔ دس سے بارہ بار اس عمل کو دوہرائیں تاہم یاد رہے کہ اس عمل کے دوران آپ کی کمر فرش سے لگی رہنی چاہئے۔اپنی زندگی سے چینی کو نکال دیں۔ اس طرح آپ کے جسم میں انسولین کی سطح کم اور گلوکاگون کی سطح بلند رہے گی۔ یہ ایک ہارمون ہے جو کہ پیٹ کم کرنے کیلئے بے حد معاون ہوتا ہے۔پیٹ میں گیس نہ جمع ہونے دیں۔ اس کیلئے چبانے کی عادت ڈالیں۔ چبانے سے مراد یہ ہے کہ آپ جو بھی کھاتی ہیں، اسے اچھی طرح چبائیں۔ یاد رکھیں کہ ہاضمے کا عمل معدے میں نہیں بلکہ منہ سے شروع ہوتا ہے اور جب آپ منہ کو اس کے حصے کا کام نہیں کرنے دیتی ہیں تو پھر پیٹ بڑھنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔اپنے دن کے ساٹھ منٹ صحت مند غذا تیار کرنے میں بیس منٹ کارڈیو ایکسرسائز اور دن میں تین بار پندرہ پندرہ منٹ سٹرینتھ ٹریننگ میں گزاریں۔ اس عمل سے آپ باآسانی ہفتے میں ایک سے دو پونڈ وزن کم کرسکتی ہیں۔کوشش کریں کہ آپ اپنے کھانوں میں عام نمک کے بجائے سمندری نمک ڈالیں۔ سمندری نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اپنے کارڈیو ایکسرسائز میں باکسنگ کو شامل کریں۔ جب آپ تیزی سے مکے چلاتی ہیں تو اس سے جسم کے بیچ کے حصے کے مسلز سخت ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی کارڈیو روٹین کو بھی زیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ جن دنوں آپ پیٹ کم کرنے کی کوشش میں ہوں، ان دنوں اپنے لباس کی جانب دھیان دیں اور ایسے کپڑے پہنیں جن سے آپ کا پیٹ کم دکھائی دے۔اپنی پلیٹ میں نکالی گئی مقدار پر دھیان دیں۔ یاد رکھیں کہ کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ ساتھ مقدار کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ کم مقدار میں نقصان دہ اجزا بھی اتنا موٹا نہیں کرتے جتنا زیادہ مقدار میں ڈائیٹنگ کے نام پر لی گئی اشیا۔صبح ناشتے میں ہول ویٹ کا ایک سلائس گھریلو پی نٹ بٹ اور ایک کپ بیری کے لیں۔ کھانے میں پالک کا سلاد ، ایواکیڈو، ایک گرل شدہ ٹوفو اور دیگر سبزیوں کے سلاد کے لیں۔ رات کھانے میں بھنا گوشت یا مچھلی، بھنا آلو لیں۔ اس کے علاوہ اگر بھوک لگے تو چکنائی سے پاک دہی اور کھانے کے چمچ سورج مکھی کے بیجوں کے لیں۔خوش رہیں اور قہقہے لگائیں۔ اس طرح آپ کے مسلز بھی سخت ہوں گے۔حتیٰ کہ یوگا انسٹرکٹر بھی پیٹ کی ورزش میں لافنگ ایکسرسائز بھی کرواتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…