فلوریڈا(نیوز ڈیسک)امریکی غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ اسٹرابیریز، سبز چائے اورڈارک چاکلیٹ کولیسٹرول کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔امریکی غذائی ماہر اور مصنفہ پیٹریشیا بینن نے کہا ہے کہ اسٹرابیریز، سبز چائے ،ڈارک چاکلیٹ اور بڑے گوشت کی پتلی بوٹیاں کولیسٹرول کم کرتی ہیں جس سے دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ان کا یہ کہنا بھی ہے کہ بڑے جانور کےگوشت کی پتلی بوٹیوں اور سٹرابیریز کے استعمال سے کولیسٹرول کم کیا جاسکتاہے جس سے دل کے امراض لاحق ہونے کے امکان میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔