تھرپارکر (نیوز ڈیسک)تھر میں آج بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مزید 6بچے دم توڑ گئے ،جس کے بعد رواں سال کے 47روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد147ہوگئی ہے۔تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج دو بچے چل بسے۔چھاچھرو کے نجی اسپتال میں دیڑھ ماہ کا بچہ، نواحی گاو ں اورکلوئی کے بنیادی صحت کے مراکز میں ایک نومو لود اور دوسال کا بچہ اورنگر پارکر گاوں میں بیمار دو سالہ بچی انتقال کر گئی۔ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں