اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چینی جدید دور کا زہر ہے جس کے زیادہ استعمال سے انسانی جسم پر 13اقسام کے مختلف پریشان کن طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں گردوں ، بلڈپریشر ، مٹاپے ،جگر اور ذیابیطس سمیت لبلبے کا کینسر شامل ہیں۔امریکا کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50گرام چینی استعمال کرنی چاہئے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 25گرام چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی جیسے سفید زہر کے استعمال سے پرہیز کے ذریعے بہت سے طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں