ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موبائل فون سے لگنے والی ایسی بیماری جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اگر آپ اپنے اسمارٹ فون پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں تو طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ ڈپریشن میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جرنل آف میڈیکل انٹرنیٹ ریسرچ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے اس پر تحقیق کی کہ اسمارٹ فون پر زیادہ وقت صرف کرنے سے فون استعمال کرنے والے کی صحت اور مزاج کے متعلق کیا معلوم ہوسکتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے ماہرین نے 19 سے 58 سال کی عمر کے 28 افراد کا انتخاب کیا اور ان کے اسمارٹ فون میں مقام کی نشاندہی اور فون کے استعمال کی نگرانی کرنے والے سافٹ ویئر ڈال دیے۔ ساتھ ساتھ ماہرین نے ایک سوال نامہ بھی مرتب کیا جس سے ڈپریشن کی علامات کو جانچا جاسکتا تھا۔ دو ہفتے تک اسمارٹ فون کی نگرانی کے دوران پچاس فی صد افراد میں ڈپریشن کی علامات پائی گئیں۔ ان افراد نے زیادہ وقت اپنے گھروں میں بسر کیا اور زیادہ تر اپنا فون گھروں میں ہی استعمال کیا۔ تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون 87 فی صد درستگی کے ساتھ یہ بتاسکتا ہے کہ فون استعمال کرنے والے میں ڈپریشن کی علامات ہیں یا نہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…