سٹوک آن ٹرینٹ (نیوزڈیسک) موبائل فون سے مردانہ بانجھ پن کا خطرہ۔برطانیہ کی ایکس زیٹر یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ پتلون کی جیبوں میں موبائل فون رکھنے سے مردانہ بانجھ پن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔موبائل فون کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کی اکثر رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں ،لیکن اب سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ پتلون کی جیب میں موبائل فون رکھنے والے مردوں کی باپ بننے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والے ”ری ڈی ایشن’ (تابکاری ) کی شعاعوں سے مردانہ تولید پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس خطرے کی گھنٹی کے باوجود ایک سائنس دان نے کہا ہے کہ ریسرچ سے حاصل کیے جانے والے شواہد نامکمل ہیں اور ا±ن کا موبائل فون ا±ن کی جیب میں ہی رہے گا؟۔