لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں گذشہ سال تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سال 2015 میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 298 کیسز سامنے آئے جن میں سے 15 مریض جان بحق ہوگئے، لاڑکانہ کے مرکز پر رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 1034 تک جا پہنچی جن میں مجموعی طور پر 97 مریض جان بحق ہوچکے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت لاڑکانہ کی چانڈکا اسپتال میں قائم ایڈز سے بچاﺅ کے مرکز کے ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں گذشتہ سال 2015 میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ آچکا ہے۔ جس کے دوران مزید 298 ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آئے جنہیں رجسٹرڈ کیا گیا، ان میں 237 مرد، 57 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ ان میں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث 15 افراد جان بحق ہوگئے۔ آیچ آئی وی ایڈز سینٹر کے ذرائع کے مطابق سینٹر پر سال 2007 سے لے کر 2015 تک رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 1034 تک جا پہنچی ہے جن میں سے جان بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہوچکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رجسٹرڈ مجموعی مریضوں میں 96 شادی شدہ جوڑے اور 26 ہیجڑے شامل ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں میں سے 86 کو ہیپاٹائٹس کا مرض بھی پایا جاچکا ہے جن میں 79 مریض ہیپاٹائٹس سی، 7 مریض ہیپاٹائٹس بی جبکہ 31 مریض ٹی بی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب لاڑکانہ سینٹر پر رجسٹرڈ مریضوں میں اکثریت کا تعلق سندھ کے کراچی سمیت 11 اضلاع اور بلوچستان کے تین اضلاع سے ہے ان میں لاڑکانہ ضلع کے 564، قمبر شہدادکوٹ کے 158، شکارپور کے 27، خیرپور کے 86، جیکب آباد کے 18، کشمور کے 12، سکھر کے 38، دادو کے 80، گھوٹکی کے 10، جامشورو کے 7، نوشہرفیروز کے 14، کراچی کا ایک، قلات کے 6، جعفرآباد کے 11 اور نصیرآباد ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ دوسری جانب رجسٹرڈ مریضوں میں 16 بچے، 18 سال سے کم عمر کے 32، 18 سال سے 30 سال تک کے 549، 31 سال سے 40 سال تک کے 277، 41 سال سے 50 سال تک کے 120، 51 سال سے 60 سال تک کے 30 اور 61 سے 70 سال تک عمر کے 10 مریض شامل ہیں۔
لاڑکانہ میں شرمناک بیماری نے جڑ پکڑ لی،سندھ بھر میں خطرناک اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے



















































