لندن(نیوز ڈیسک) اگزیما اورچنبل جیسی جلدی امراض کا شکار افراد ناقابل برداشت تکلیف کا شکار ہوتے ہیں۔اگزیما جسے جلد کی سوزش بھی کہا جاتا ہے اس مرض کا شکار ہونے والے مریضوں کی جلد بڑی حت تک متاثر ہوتی ہے اور شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔اس مرض کی عام علامات میں جلد پر خارش ، خارش کے باعث جلد پر ابھار, جلد کی سوجن،جلد کا سرخ ہونا،متاثرہ جگہ پرگہرے رنگ کے دھبے نمودار ہونا، خشک اور حسا س جلد ہونا اور شدیدخارش وغیرہ ذیادہ عام ہیں۔واضح رہے تاحال اگزیما سے نجات حاصل کرنے کیلئے کوئی مخصوص طریقہ علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔اس سے بچاﺅ کیلئے مختلف طریقہ علاج استعمال کیے جاتے ہیں۔تاہم ماہرین کی جانب سے اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے چند قدرتی آسان اور مو ثر طریقہ علاج بتائے گئے ہیں۔ماہرین کی جانب سے وضع کیے جانے والے والے طریقہ علاج مندرجہ ذیل ہیں۔پہلاطریقہ ، متاثرہ جگہ پر ناریل تیل لگائیں اور اسے جلد میں جذب ہونے دیں ، تیل لگانے سے قبل اس بات کا اطمنان کر لیں کہ آپ کے ہاتھ بالکل صاف ستھرے ہوں۔دوسرا طریقہ، متاثرہ جگہ پر شہد کی ہلکی سی تہہ بچھا دیں ، 20سے30منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔تیسرا طریقہ، مکئی کا نشاستہ اور تیل آپس میں مکس کر کے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور 20منٹ تک لگا رہنے دیں جب خشک ہونے لگے تو نیم گرم پانی سے دھو کر صاف ستھرے تولیے سے صاف کرلیں اور خشک ہونے دیں جب ضرورت محسوس ہو یہ عمل دہرالیں۔چوتھا طریقہ، اگزیما سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایلوویرا جل کو بہترین خیال کیا جاتا ہے ،لیکن الیوویرجل اور وٹامن ای تیل کے ملاپ سے بنا پیسٹ بہترین نتائج دکھاتا ہے۔پانچواں طریقہ، دو سے تین گاجریں لیں اور انھیں اتنا ابالیں کہ ان کا پیسٹ بن سکے ، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر15منٹ تک لگارہنے دیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔چھٹا طریقہ ، متاثرہ جگہ کو ہلدی میں پانی ملا کر صاف کریں اس سے بیماری کے جراثیم بری حد تک ختم ہو جائیں گے اور مرض کی شدت میں آرام ملے گا۔احتیاط، اگزیما کے مرض کا شکار افراد کو نہاتے ہوئے ہمیشہ10منٹ سے ذیادہ ٹائم نہیں لینا چاہیے چونکہ اگر وہ زیادہ دیر تک نہائیں گے تو ان کے جسم سے چکنائی ختم ہو جائے گی جو مرض کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں