اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ کو کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے کی عادت ہے تو فوری طور پر اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیں کیونکہ یہ ایک خطرناک عادت ہے اور اس کی وجہ سے آپ کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کو یہ جاننا ہے کہ کھانے کے دوران پانی آپ کے معدے پر کیا اثر ڈالتا ہے تو ایک آسان سا تجربہ کر کے دیکھیں۔ایک گرم فرائی پین میں پانی ڈالیں تو آپ کو ایسا لگے گا کہ جیسے فرائی پین میں ایک ہل چل سی مچ گئی ہے،بالکل اسی طرح ہمارے معدے کے ساتھ ہوتا ہے جب ہم کھانے کے دوران پانی پیتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم کھانے کے بعد پانی پیتے ہیں معدے میں موجود چکنائیاں سخت اور ٹھوس ہوجاتی ہیں اور انہیں ہضم کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔تاہم جب یہ ٹھوس ہمارے معدے کے ایسڈز کے ساتھ ملتی ہیں تو یہ شکست و ریخت کا شکار ہوجاتا ہے اور ہماری انتڑیوں میں جذب ہوجاتا ہے جو کہ ہمارے پیٹ کے لئے بہت خطرناک ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹھوس کے انتڑیوں میں جذب ہونے کی وجہ سے پیٹ یا معدے کا کینسرہوسکتا ہے لہذا ٹھنڈا پانی مت پئیں۔کوشش کریں کہ کھانے کے بعد پانی کی عادت کو ترک کردیا جائے اور اگر پینا بھی ہوتو نیم گرم پانی پئیں تا کہ معدہ ٹھیک طرح کام کرتا رہے۔