عام سی جڑی بوٹی سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں ہزاروں سال سے استعمال ہونے والی ایک عام دوا میں ایسے اجزا دریافت ہوئے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان کو بہت حد تک روک سکتے ہیں۔
چین میں دریافت ہونے والی اس جڑی بوٹی کا نام ”آرٹیسونیٹ“ ہے جو چین میں عام پائی جاتی ہے، آرٹیسونیٹ دنیا بھر میں آنتوں کے سرطان میں مبتلا لاکھوں افراد کے لیے امید کی کرن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا ابتدائی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا افراد کی سرجری سے صرف 2 ہفتے قبل اس کا استعمال کرایا گیا تو ان میں مرض کے دوبارہ لوٹ آنے کا خطرہ 6 گنا تک کم ہوگیا۔ آرٹیسونیٹ اب برطانیہ میں 140 مریضوں پر استعمال کرایا جارہا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ سرجری کے بعد پھر سے کینسر کے خلیات پیدا ہوتے ہیں یا نہیں۔لندن میں سینٹ جارج اسپتال کے پروفیسرکے مطابق اس جڑی بوٹی سے بڑی آنت کے سرطان کا علاج کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے، اس سے بنی دوا کا روزانہ خرچ 150 روپے سے بھی کم ہوگا اور اس کے استعمال میں اب تک کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں دیکھا گیا ہے جب کہ یہ اتنی مو¿ثر ہے کہ اسے نئی ”ایسپرین“ کہا جاسکتا ہے۔ماہرین کےمطابق ”آرٹیسونیٹ“ ایک عرصے سے ملیریا اور بخار کے لیے استعمال ہورہی ہے اور ابتدائی طور پر 23 مریضوں کو آپریشن سے قبل اس کی دوا دی گئی ہے جب کہ ان میں سے صرف ایک مریض کا کینسر 3 سال بعد لوٹ آیا اور باقی مریض کینسر سے محفوظ رہے۔
عام سی جڑی بوٹی سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































