ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

انار کے وہ فائدے جو ہر کسی کو معلوم نہیں

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسے تو قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ کررکھے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انار کو ایسا پھل قرار دیا ہے جس میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف اداروں اور سائنس دانوں کی جانب سے انار پر کی جانے والی تحقیق پر مشتمل تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق صحت کے حوالے سے انار وہ پھل ہے جس میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں۔ روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے قدرتی اجزاء موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی بہترین ٹانک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو کئی فاضل مادوں کے اثرات سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا باقاعدہ استعمال ناصرف پروسٹیٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو ختم بھی کرسکتا ہے۔ کھانے کے بعد انار کھانے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جاسکتاہے۔ انار دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کرکے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ قدرت کا یہ انمول تحفہ  جلد اور جگر کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…